کلاؤڈ کمپیوٹنگ (Cloud Computing)

یہ کیا ہے

کلاؤڈ کمپیوٹنگ ایک ماڈل ہے جو کمپیوٹنگ وسائل جیسے سی پی یو، نیٹ ورک، اور ڈسک کی صلاحیتیں انٹرنیٹ کے ذریعے براہِ راست درخواست پر فراہم کرتا ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ صارفین کو دور اور فاصلے کے مقامات پر کمپیوٹنگ پاور تک رسائی اور استعمال کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ کلاؤڈ کے سہولت کار جیسے اے ڈبلیو ایس، جی سی پی، ایزیور، ڈیجیٹل اوشن اور دیگر ادائیگیوں کے لئے تمام جغرافیائی مقامات میں کمپیوٹنگ وسائل تک رسائی کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

یہ کيا مسئلہ حل کرتا ہے

تنظیمیں جب کمپیوٹنگ پاور کا استعمال کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں تو عام طور پر دو بڑے مسائل سامنے آتے ہیں۔ وہ یا تو اپنے فیزیکل سرور اور نیٹ ورک کی فراہمی کے لئے سہولیات حاصل کرتے ہیں، انہیں حمایت دیتے ہیں، ڈیزائن کرتے ہیں، اور ان کی ادائیگی کرتے ہیں یا وہ ان سہولیات کو بڑھاتے ہیں اور انہیں محفوظ رکھتے ہیں۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کسی دوسری تنظیم کو کمپیوٹنگ کی ضروریات کا ایک حصہ آؤٹسورس کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ کس طرح مدد کرتا ہے

کلاؤڈ کے سہولت کار، تنظیموں کو ان کی درخواست پر کمپیوٹنگ ریسورسز کرایہ پر حاصل کرنے اور استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے دو بڑے انقلاب پیدا ہوتے ہیں۔ تنظیمیں اپنے پروڈکٹ یا خدمات پر توجہ مرکوز کرسکتی ہیں بجائے اس بات کے کہ وہ نئے فیزیکل اساسے کے لئے انتظارکریں، اس کی منصوبہ بندی کریں اوراس کے اخراجات برداشت کریں۔ وہ بس آسانی سے ضرورت کے مطابق ان کی درخواست پر مقیاس کرسکتے ہیں۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے تنظیمیں اتنی زیادہ یا کم زیر ساخت اختیار کرنے کی اجازت دیتی ہے جتنی انہیں ضرورت ہو۔


آخری بار ترمیم کی گئی۔ April 3, 2023: adding cloud computing term in Urdu localized term for glossary (21b8374)