ڈیو آپس(DevOps)
یہ کیا ہے
ڈیو آپس ایک طریقہ کار ہے جس میں ٹیمیں ایپلی کیشن کی ترقی سے لے کر پروڈکشن آپریشنز تک پورے عمل کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی کے ایک سیٹ کو نافذ کرنے سے آگے ہے، اس میں تنظیموں کے اندر کلچر اور پروسیسز کی مکمل تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈیو آپس، انجینئرز کے گروپوں کو طلب کرتا ہے جو چھوٹے اجزاء (بمقابلہ ایک پوری خصوصیت) پر کام کرتے ہیں، تبادلے کو کم کرتے ہیں، جو کہ غلطیوں کا ایک عام ذریعہ ہے۔
یہ کيا مسئلہ حل کرتا ہے
روایتی طور پر، مضبوطی سے جوڑے ہوئے منولتھک ایپس, والی پیچیدہ تنظیموں میں، کام عام طور پر متعدد گروپوں کے درمیان بکھرا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے متعدد تبادلے اور قتی عرصہ پیدا ہوتا ہے۔ ہر بار جب کوئی جزو یا اپ ڈیٹ تیار ہوتی تھی، اسے اگلی ٹیم کے لیے قطار میں رکھا جاتا تھا۔ چونکہ کام کرنے والوں نے اس منصوبے کے صرف ایک چھوٹے سے ٹکڑے پر کام کیا تھا، اس لیے اس نقطہ نظر کی کوئی ملکیت نا ہوتی۔ کام کرنے والوں کا مقصد کام کو اگلے گروپ تک پہنچانا تھا، گاہک کو صحیح فعالیت فراہم کرنا نہیں - یہ ترجیحات کی صاف مخالفت تھی۔ جب تک کوڈ آخر کار پروڈکشن میں آتا، یہ اتنے زیادہ ڈویلپرز سے گزرا، اتنی قطاروں میں انتظار کر رہا تھا کہ اگر کوڈ کام نہیں کرتا تو مسئلہ کی اصل وجہ کا پتہ لگانا مشکل تھا۔ ڈیو آپس اس نقطہ نظر کو الٹا کر دیتا ہے۔
یہ کس طرح مدد کرتا ہے
ایک ٹیم کے پاس ایپلی کیشن کے پورے لائف سائیکل کی ملکیت کے باعس کم سے کم تبدیلیاں آتی ہیں، پروڈکشن میں تعینات کرتے وقت خطرہ کم ہوتا ہے، بہتر کوڈ کا معیار ہوتا ہے کیونکہ ٹیمیں اس بات کی بھی ذمہ دار ہوتی ہیں کہ کوڈ پروڈکشن میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور زیادہ خود مختاری اور ملکیت کی وجہ سے ملازمین کے اطمینان میں اضافہ ہوتا ہے۔
تاثرات
کیا یہ صفحہ مددگار تھا؟
Thank you! Please let us know if you have any suggestions.
Thanks for your feedback. Please tell us how we can improve.