ٹیگز کے ذریعہ تلاش کریں

ہم نے لغت کے الفاظ کی درجہ بندی کی ہے۔ ٹیگ کے ذریعے الفاظ کو تلاش کرنے کے لیے فلٹرذ کا استعمال کریں۔

ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس(API)

یہ کیا ہے؟ اے پی آئی ایک ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر پروگرامز آپس میں تعامل کرتے ہیں۔ جس طرح انسان ویب سائٹ پر ویب پیج کے ذریعے تعامل کرتے ہیں، ایک اے پی آئی کمپیوٹر پروگرامز کے ذریعے آپس میں تعامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ انسانی تعاملات کے برعکس، ای پی آئی کی کچھ پابندیاں ہیں کہ اس سے کیا پوچھا جا سکتا ہے اور کیا نہیں پوچھا جا سکتا۔ تعامل پر کیے جانے والی پابندیاں، پروگرامز کے درمیان مستحکم اور فنکشنل تعامل پیدا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔..

آٹو اسکیلنگ(Autoscaling)

آٹو اسکیلنگ ایک سسٹم کی خود بخود اطلاقات کی بڑھنے کی صلاحیت ہے، عام طور پر، کمپیوٹنگ وسائل کے لحاظ سے، آٹو اسکیلنگ سسٹم کے ساتھ، ضرورت پڑنے پر وسائل خود بخود شامل ہو جاتے ہیں اور صارف کے اتار چڑھاؤ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے بڑھاۓ جاسکتے ہیں۔ آٹو اسکیلنگ کا عمل مختلف ہوتا ہے اور مختلف میٹرکس، جیسے میموری یا پروسیس ٹائم کی بنیاد پر اسکیل کرنے کے قابل ہے۔ مینیجڈ کلاؤڈ سروسز عام طور پر آٹو اسکیلنگ فنکشنلٹی سے وابستہ ہوتی ہیں کیونکہ زیادہ تر آن پریمیس تعیناتیوں سے کہیں زیادہ اختیارات اور نفاذ دستیاب ہوتےہیں۔..

تجری (Abstraction)

کمپیوٹنگ کے تناظر میں، ایک تجرید ایک ایسی نمائندگی ہے جو خدمات کے صارف (جس کا مطلب کمپیوٹر پروگرامز یا لوگ) سے تفصیلات کو چھپاتا ہے، جس سے نظام کو زیادہ عام بنایا جاتا ہے اور اس طرح آسانی سے سمجھا جاتا ہے۔ ایک اچھی مثال آپ کے لیپ ٹاپ کا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ یہ آپ کا کمپیوٹر کیسے کام کرتا ہے اس کی تمام تفصیلات کا خلاصہ کرتا ہے۔ آپ کوسی پی یو ، میموری، اور پروگراموں کو کیسے ہینڈل کیا جاتا ہے کے بارے میں کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ہے، آپ صرف او ایس کو چلاتے ہیں اور او ایس تفصیلات کے ساتھ ڈیل کرتے ہیں۔ یہ تمام تفصیلات او ایس “پردے” یا تجرید کے پیچھے پوشیدہ ہیں۔..

تقسیم شدہ نظام(Distributed System)

یہ کیا ہے تقسیم شدہ نظام خود مختار کمپیوٹنگ عناصر کا ایک مجموعہ ہے جو ایک نیٹ ورک پر جڑا ہوتا ہے جو صارفین کو ایک اکٹھے نظام کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ عام طور پر انہیں نوڈز کہا جاتا ہے، یہ اجزاء ہارڈویئر ڈیوائسز (مثلاً کمپیوٹر، موبائل فون) یا سافٹ ویئر ہو سکتے ہیں۔ نوڈز کو ایک مشترکہ مقصد حاصل کرنے کے لیے پروگرام کیا جاتا ہے ،اس کے علاوہ وہ تعاون کرنے کے لیے وہ نیٹ ورک پر پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں۔..

ڈیفینیشن ٹیمپلیٹ (Definition Template)

یہ کیا ہے تصور کا فوری خلاصہ اور یہ کیا ہے۔ مسئلہ یہ حل کرتا ہے اس مسئلے کی وضاحت کریں جسے یہ خطاب کرتا ہے۔ مثالی طور پر، اس اصطلاح کا ذکر بھی نہ کریں جس کی آپ تعریف کر رہے ہیں۔ یہ کس طرح مدد کرتا ہے بیان کریں کہ یہ اصطلاح اوپر بیان کردہ مسئلے کو کیسے حل کرتی ہے۔ متعلقہ شرائط متعلقہ لغت کی شرائط شامل کریں (اگر قابل اطلاق ہو)..

ڈیو آپس(DevOps)

یہ کیا ہے ڈیو آپس ایک طریقہ کار ہے جس میں ٹیمیں ایپلی کیشن کی ترقی سے لے کر پروڈکشن آپریشنز تک پورے عمل کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی کے ایک سیٹ کو نافذ کرنے سے آگے ہے، اس میں تنظیموں کے اندر کلچر اور پروسیسز کی مکمل تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈیو آپس، انجینئرز کے گروپوں کو طلب کرتا ہے جو چھوٹے اجزاء (بمقابلہ ایک پوری خصوصیت) پر کام کرتے ہیں، تبادلے کو کم کرتے ہیں، جو کہ غلطیوں کا ایک عام ذریعہ ہے۔..

کلاؤڈ کمپیوٹنگ (Cloud Computing)

یہ کیا ہے کلاؤڈ کمپیوٹنگ ایک ماڈل ہے جو کمپیوٹنگ وسائل جیسے سی پی یو، نیٹ ورک، اور ڈسک کی صلاحیتیں انٹرنیٹ کے ذریعے براہِ راست درخواست پر فراہم کرتا ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ صارفین کو دور اور فاصلے کے مقامات پر کمپیوٹنگ پاور تک رسائی اور استعمال کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ کلاؤڈ کے سہولت کار جیسے اے ڈبلیو ایس، جی سی پی، ایزیور، ڈیجیٹل اوشن اور دیگر ادائیگیوں کے لئے تمام جغرافیائی مقامات میں کمپیوٹنگ وسائل تک رسائی کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔..

کنٹینرائزیشن(Containerization)

یہ کیا ہے کنٹینرائزیشن کسی ایپلیکیشن اور اس کے مابین تعلقات کو ایک کنٹینر تصویر. میں بند کرنے کا عمل ہے۔ کنٹینر بنانے کا عمل، اوپن کنٹینر انیشیئٹو (OCI) کی معیار کے پابند ہونے کی ضرورت رکھتا ہے۔ جب تک نتائج ایک ایسی کنٹینر تصویر ہو جو اس معیار کے پابند ہو،تو کسی مخصوص کنٹینرائزیشن ٹول کو استعمال کرنا اہم نہیں ہوتا۔ یہ کيا مسئلہ حل کرتا ہے جب تک کنٹینر کا استعمال عام نہیں ہوا تھا، تنظیمیں ایک بٔیر میٹل مشین...

کنٹینرز(Containers)

یہ کیا ہے کنٹینر ایک چلنے والا عمل ہے جس میں وسائل اور صلاحیت کے کنٹرول کا انتظام کمپیوٹر کے آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ہوتا ہے۔ کنٹینر کے عمل کے لیے دستیاب فائلوں کو کنٹینر کی تصویر کے طور پر پیک کیا جاتا ہے۔ کنٹینرز ایک ہی مشین پر ایک دوسرے کے ساتھ چلتے ہیں، لیکن عام طور پر آپریٹنگ سسٹم علیحدہ کنٹینر کے عمل کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے سے روکتا ہے۔..

ورچوئل مشین(Virtual Machine)

یہ کیا ہے ورچوئل مشین (VM) ایک کمپیوٹر اور اس کا آپریٹنگ سسٹم ہے جو ہارڈ ویئر کے کسی خاص ٹکڑے کا پابند نہیں ہے۔ VMs ایک ہی جسمانی کمپیوٹر کو متعدد ورچوئل کمپیوٹرز میں تقسیم کے لیے ورچوئلائزیشن پر انحصار کرتی ہیں۔ یہ علیحدگی تنظیموں اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے والوں کو بنیادی ہارڈ ویئر کو متاثر کیے بغیر آسانی سے VMs بنانے اور ختم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔..

ورچوئلائزیشن(Virtualization)

یہ کیا ہے ورچوئلائزیشن، کلاؤڈ نیٹو کمپیوٹنگ کے تناظر میں، فزیکل کمپیوٹر لینے کے عمل سے مراد ہے، جسے کبھی کبھی سرور کہا جاتا ہے، اور اسے ایک سے زیادہ الگ تھلگ آپریٹنگ سسٹم چلانے کی اجازت دیتا ہے۔ وہ الگ تھلگ آپریٹنگ سسٹم اور ان کے وقف شدہ کمپیوٹ وسائل (سی پی یو، میموری، اور نیٹ ورک) کو ورچوئل مشینیں یا وی ایمز کہا جاتا ہے۔ جب ہم ورچوئل مشین کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو ہم سافٹ ویئر سے طے شدہ کمپیوٹر کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں۔ کوئی ایسی چیز جو اصلی کمپیوٹر کی طرح نظر آتی ہے اور کام کرتی ہے لیکن دوسری ورچوئل مشینوں کے ساتھ ہارڈ ویئر کا باہمی استعمال کر رہی ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ بنیادی طور پر ورچوئلائزیشن ٹیکنالوجی سے چلتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ اےڈبلیوایس سے ایک “کمپیوٹر” لیز پر لے سکتے ہیں - وہ کمپیوٹر دراصل ایک وی ایم ہے۔..