ورچوئل مشین(Virtual Machine)
یہ کیا ہے
ورچوئل مشین (VM) ایک کمپیوٹر اور اس کا آپریٹنگ سسٹم ہے جو ہارڈ ویئر کے کسی خاص ٹکڑے کا پابند نہیں ہے۔ VMs ایک ہی جسمانی کمپیوٹر کو متعدد ورچوئل کمپیوٹرز میں تقسیم کے لیے ورچوئلائزیشن پر انحصار کرتی ہیں۔ یہ علیحدگی تنظیموں اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے والوں کو بنیادی ہارڈ ویئر کو متاثر کیے بغیر آسانی سے VMs بنانے اور ختم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
یہ کيا مسئلہ حل کرتا ہے
ورچوئل مشینیں، ورچوئلائزیشن کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔ جب ایک بٔیر میٹل مشین ایک ہی آپریٹنگ سسٹم سے منسلک ہوتی ہے، تو مشین کے وسائل کو ایک مخصوص حد تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، جب آپریٹنگ سسٹم کسی ایک جسمانی مشین سے منسلک ہوتا ہے، تو اس کی دستیابی براہ راست اس ہارڈ ویئر سے منسلک ہوتی ہے۔ اگر فزیکل مشین دیکھ بھال یا ہارڈویئر کی ناکامی کی وجہ سے آف لائن ہے، تو آپریٹنگ سسٹم بھی آف لائن رہے گا۔
یہ کس طرح مدد کرتا ہے
آپریٹنگ سسٹم اور ایک جسمانی مشین کے درمیان براہ راست تعلق کو ہٹا کر، آپ بٔیر میٹل مشین مشینوں کے کئی مسائل حل کرتے ہیں، جیسے کہ: فراہمی کا وقت، ہارڈ ویئر کا استعمال، اور قابلیتِ برگشت
اس کی حمائت کے لئے، کوئی نیا ہارڈویئر خریدنے، انسٹال کرنے یا ترتیب دینے کی ضرورت نہیں ہے، نئے کمپیوٹر کی فراہمی کا وقت زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ آپ ایک فیزیکل مشین پر مختلف ورچوئل مشینز کو رکھ کر اپنی موجودہ فیزیکل ہارڈویئر وسائل کا بہتر استعمال کرسکتے ہیں ۔VMs کو کسی خاص فیزیکل مشین سے باندھا نہیں جاتا، VMs فیزیکل مشینوں سے بھی مزید مستحکم ہوتی ہیں۔ جب کسی فیزیکل مشین کو آف لائن ہونے کی ضرورت درکار ہوتی ہے تو اس پر چل رہے VMs کو کم وقت میں دوسری مشین پر منتقل کیا جاسکتا ہے، جس میں کم سے کم ڈاؤن ٹائم درکار ہوتا ہے۔
تاثرات
کیا یہ صفحہ مددگار تھا؟
Thank you! Please let us know if you have any suggestions.
Thanks for your feedback. Please tell us how we can improve.