ورچوئلائزیشن(Virtualization)

یہ کیا ہے

ورچوئلائزیشن، کلاؤڈ نیٹو کمپیوٹنگ کے تناظر میں، فزیکل کمپیوٹر لینے کے عمل سے مراد ہے، جسے کبھی کبھی سرور کہا جاتا ہے، اور اسے ایک سے زیادہ الگ تھلگ آپریٹنگ سسٹم چلانے کی اجازت دیتا ہے۔ وہ الگ تھلگ آپریٹنگ سسٹم اور ان کے وقف شدہ کمپیوٹ وسائل (سی پی یو، میموری، اور نیٹ ورک) کو ورچوئل مشینیں یا وی ایمز کہا جاتا ہے۔ جب ہم ورچوئل مشین کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو ہم سافٹ ویئر سے طے شدہ کمپیوٹر کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں۔ کوئی ایسی چیز جو اصلی کمپیوٹر کی طرح نظر آتی ہے اور کام کرتی ہے لیکن دوسری ورچوئل مشینوں کے ساتھ ہارڈ ویئر کا باہمی استعمال کر رہی ہے۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ بنیادی طور پر ورچوئلائزیشن ٹیکنالوجی سے چلتی ہے۔ مثال کے طور پر، آپ اےڈبلیوایس سے ایک “کمپیوٹر” لیز پر لے سکتے ہیں - وہ کمپیوٹر دراصل ایک وی ایم ہے۔

یہ کيا مسئلہ حل کرتا ہے

ورچوئلائزیشن بہت سے مسائل کو حل کرتی ہے، بشمول فزیکل ہارڈویئر کے استعمال میں بہتری لا کر، ایک ہی فزیکل مشین پر مزید ایپس کو چلانے کی اجازت دے کر جب کہ سیکیورٹی کے لیے ایک دوسرے سے الگ تھلگ رکھ کر۔

یہ کس طرح مدد کرتا ہے

ورچوئل مشینوں پر چلنے والی ایپس کو اس بات سے کوئی آگاہی نہیں ہوتی کہ وہ کسی فزیکل کمپیوٹر کو شیئر کر رہی ہیں۔ ورچوئلائزیشن ڈیٹا سینٹر کے صارفین کو ڈیٹا سینٹر میں نیا کمپیوٹر شامل کرنے کی جسمانی رکاوٹوں کے بارے میں فکر کیے بغیر منٹوں میں ایک نیا “کمپیوٹر” (عرف ایک وی ایم) بنانے کی بھی اجازت دیتی ہے۔ وی ایمز صارفین کو جلد از جلد ایک نیا ورچوئل کمپیوٹر حاصل کرنے کے قابل بناتی ہیں۔


آخری بار ترمیم کی گئی۔ April 9, 2023: Added virtualization.md in dev-ur (b382fc6)